Loading
ناظم آباد کے نجی اسپتال میں خاتون کا زچگی کی مبینہ جعلی رپورٹس پر آپریشن کے معاملے پر اسپتال انتاظمیہ نے فیملی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان ہمدرد اسپتال منصور کے مطابق اب صورتحال کافی حد تک واضع ہوگئی ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ خاتون حاملہ نہیں تھی، میڈیکل معائنہ کے بعد بھی اسکی تصدیق ہو چکی ہے کہ خاتون حاملہ نہیں تھی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ فیملی کی جانب سے اسپتال کی توڑ پھوڑ پر قانونی کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب، خاتون کے حاملہ نہ ہونے کے باوجود آپریشن والے معاملے پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کام کرے گا۔
ترجمان کے مطابق طبی معائنے پر اٹھنے والے سوالات کا جواب ہیلتھ کیئر کمیشن دے گا، ہیلتھ کیئر کمیشن کی کاوروائی مکمل ہونے کا انتظار کریں، ہیلتھ کیئر کمیشن کی تحقیقات کے بعد ڈاکٹرز کی کارکردگی پر سوال ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل