Loading
برکی کے علاقے میں پولیس نے سرچ اینڈ سوئپ کارروائی کے دوران مشکوک بھکاری اور منشیات کے عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے وژن ’اسلحہ سے پاک معاشرہ‘ کے تحت سرچ اینڈ سوئپ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ڈولفن ٹیم نے مشکوک رکشہ کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، جسے ناکام بناتے ہوئے ٹیم نے موقع پر رکشہ راؤنڈ اپ کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے 2 جدید رائفلیں، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ ملزم نے دونوں رائفلوں کو بوری میں چھپایا ہوا تھا، جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت جماعت علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم جماعت علی کو اسلحہ سمیت مزید کارروائی کے لیے تھانہ برکی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈولفن اسکواڈ کمر بستہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل