Loading
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو آشنا قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے فائر کرکے بہن کو آشنا سمیت قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شام خوازہ خیلہ کے علاقے لنڈیکس میں شاہد اور گل رحمان نے فائرنگ کرکے سید عالم اور مسماۂ ،ا، دختر ندیم سکنہ شانگلہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب سوات کے علاقے مینگورہ شہر کے علاقے شاہدرہ وتکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بنڑ کی حدود شاہدرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بہر دیر ولد شمس، عمر 60 سال، کو قتل کردیا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل