Wednesday, September 02, 2026
 

لاہور: ملازمت کے بہانے بلاکر شادی شدہ خاتون کا بیٹی کی موجودگی میں گینگ ریپ

 



لاہور میں  شادی شدہ خاتون کو ملازمت دلوانے کے بہانے ایک گھر میں لے جا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سسرالی رشتے دار کی مبینہ ملی بھگت سے پہلے سے گھر میں موجود دو افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،  واقعے کے وقت خاتون کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ  خاتون بہنوئی عمران کے ساتھ ملازمت کے لیے 5 نمبر اسٹاپ پہنچی تھی، پولیس نے ملزمان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان موقع سے فرار، گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل