Loading
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد ایران جنگ، سفارت کاری اور معاشی محاذ پر نئی حکمت عملی اختیار کرنے جا رہا ہے جس کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی سخت ہوں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی موجودہ کوششیں اسے اس جہنم سے باہر نہیں نکال سکیں گی جو اس نے خود اپنے لیے پیدا کیا ہے۔
محسن رضائی کے بقول ایران اپنے دفاع اور جوابی کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لائے گا اور یہ نئی حکمت عملی میدانِ جنگ، سفارت کاری اور معاشی پابندیوں کا مقابلہ کرنے سمیت مختلف محاذوں پر امریکا کی بنیادیں ہلا دے گی۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کو جلد اس نئی حکمت عملی کے اثرات نظر آئیں گے۔ ایران صرف فوجی میدان تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سفارتی اور اقتصادی محاذوں پر بھی امریکا کا مقابلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران میں پاسداران انقلاب کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ ٹرمپ کے بقول یہ ایران کے آؓبنائے ہرمز میں عسکری کارروائیوں کا جواب ہے۔
جس کے جواب میں ایران نے بھی اردن میں امریکی تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور خلیجی ممالک کو امریکی کی معاونت یا فوجی اڈے دینے پر متنبہ کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
آج بھی آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر پر اچانک بھڑک اُٹھی جس پر مبینہ طور پر نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل ٹکرائے تھے اور ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے کے باجود جہاز رانہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل