Wednesday, September 02, 2026
 

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

 



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا اور 3 ستمبر 2026 کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق میکنزم کی بنیاد پر نئی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے پیٹرول فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 29 پیسے مہنگا کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 343 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 346 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل