Loading
ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اور لیجنڈری باڈی بلڈر آرنلڈ شوارزنیگر نے 79 سال کی عمر میں بھی اپنی فٹنس سے مداحوں کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں آرنلڈ کو ٹی بار رو (T-Bar Row) ایکسرسائز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کئی دہائیوں سے بیک ٹریننگ کے لیے اس ورزش کو پسند کرتے آئے ہیں۔
ٹی بار رو بنیادی طور پر کمر اور پشت کے مسلز کو مضبوط بنانے والی ورزش ہے جس میں بازو، کندھے اور جسم کا درمیانی حصہ بھی متحرک رہتا ہے۔
تاہم ماہرین کے مطابق اسے کرتے ہوئے درست انداز اپنانا ضروری ہے کیونکہ زیادہ وزن یا غلط پوزیشن کمر پر اضافی دباؤ ڈال سکتی ہے۔
View this post on Instagram
آرنلڈ کی ویڈیو نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ عمر ان کے فٹنس جنون کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنی۔ ان کے لیے اصل پیغام زیادہ وزن اٹھانا نہیں بلکہ مسلسل متحرک رہنا ہے۔
یاد رہے کہ کمانڈو کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے آرنلڈ شوارزنگر نے باڈی بلڈنگ کی دنیا میں اپنی غیر معمولی جسامت سے اپنا الگ مقام بنایا اور ان کے کردار تاحال مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل