Loading
سندھ کی اینٹی کرپشن عدالت نے بی آر ٹی یلو لائن میں مبینہ طور پر ساڑھے 8 ارب کی کرپشن کے کیس میں سابق ڈائریکٹر جھامن داس کی ضمانت خارج کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر جھامن داس کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن عدالت نے سماعت کی جہاں تفتیشی افسر شید زمان نے ضمانت خارج کرنے کے حق میں دلائل دیے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت نہ دی جائے۔ جس پر عدالت درخواست ضمانت خارج کردی۔
عدالتی فیصلے کے بعد کیس کے تفتیشی افسر شیر زمان نے ملزم کو احاط عدالت سے حراست میں لیا۔
واضح رہے کہ اس کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی پہلے ہی گرفتار ہیں اور اُن کی ضمانت بھی اینٹی کرپشن عدالت مسترد کرچکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل