Thursday, September 03, 2026
 

میسی کے لیے منفرد خراجِ تحسین، اعزازات کی رسید سوشل میڈیا پر وائرل

 



ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جس میں ان کے ارجنٹائن کے لیے اعداد و شمار اور بڑے اعزازات کو ایک رسید کی شکل میں اجاگر کیا گیا۔ رسید پر میسی کے ارجنٹائن کے لیے 207 میچز اور 125 گولز درج ہیں جبکہ ان کے اہم عالمی اعزازات میں 2021 کوپا امریکا، 2022 فیفا ورلڈ کپ اور 2024 کوپا امریکا بھی شامل کیے گئے ہیں۔ رسید میں میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کا بھی ذکر ہے جس کے مطابق انہوں نے اپنے 6 ورلڈ کپ میں 21 گولز، 23 فتوحات اور 99 مواقع پیدا کیے۔ اس منفرد خراجِ تحسین میں میسی کے توڑے گئے ریکارڈز، نئی توقعات قائم کرنے اور دنیا بھر میں مداحوں کو متاثر کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ۔ میکسیکو کے خلاف ان کے مشہور گول اور انہیں کھیلتے دیکھ کر جذباتی ہونے والے مداحوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔         View this post on Instagram                       رسید کی آخری لائن میں درج ہے "GOAT debate: settled"، یعنی فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی کا فیصلہ ہوگیا۔ لیونل میسی کا طویل عرصے سے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے موازنہ کیا جاتا رہا ہے، میسی اور رونالڈو کلب اور ملکی سطح پر مجموعی طور پر 36 مرتبہ آمنے سامنے آئے جن میں میسی کی ٹیم نے 16 اور رونالڈو کی ٹیم نے 11 میچز جیتے جبکہ 9 مقابلے ڈرا ہوئے۔ ان میچز میں میسی نے 22 جبکہ رونالڈو نے 21 گولز کیے۔ بین الاقوامی سطح پر رونالڈو نے پرتگال کے لیے 233 میچز میں 146 گولز کیے جبکہ میسی نے ارجنٹائن کے لیے 207 میچز میں 125 گولز اسکور کیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل