Loading
تھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کے دورے کے دوران دو امریکی بحری اہلکار نشے میں لڑائی کرنے کے بعد جہاز پر واپس بھیج دیے گئے۔
اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پٹایا کے مشہور تفریحی علاقے واکنگ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کو مقامی افراد نے اطلاع دی کہ دو افراد آپس میں جھگڑ رہے ہیں اور شور شرابا کررہے ہیں۔
پٹایا پولیس چیف کرنل انیک سری تھونگ یو کے مطابق دونوں اہلکار نشے میں تھے اور معمولی نوعیت کی لڑائی میں ملوث ہوئے۔
پولیس افسر نے واقعے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی شہریوں نے صورتحال کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
تھائی پولیس کے مطابق دونوں امریکی اہلکاروں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ انہوں نے تھائی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔ تاہم امریکی بحریہ نے دونوں اہلکاروں کو واپس یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھیج دیا۔
یو ایس ایس ابراہم لنکن کی تھائی لینڈ آمد کو عالمی میڈیا میں بھی خاص توجہ حاصل ہوئی ہے کیونکہ یہ طیارہ بردار بحری جہاز 280 سے زائد دنوں سے سمندر میں تعینات ہے اور اس کے طویل قیام کے دوران جہاز پر زندگی کے حالات سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل