Friday, September 04, 2026
 

کراچی؛ 7ماہ کے بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے والی خاتون زیر حراست

 



مددگار 15 محمود آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک خاتون حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق مدد گار 15 محمود آباد پولیس کو ایک مشکوک خاتون کی موجودگی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی جس پر مددگار 15 پولیس موقع پر گئی اور مدد گار 15 پولیس نے فوری طور پر مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان مدد گار 15 پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون ایک 6 سے 7 ماہ کے بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق مذکورہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ متعلقہ تھانے کی پولیس خاتون اور بچے کو قانونی کاروائی کے لیے تھانے لے گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل