Friday, September 04, 2026
 

فیکٹ چیک: معروف بلوچی لوک گلوکارہ مائی سبھائی کے قتل کی خبریں غلط نکلیں

 



معروف بلوچی لوک گلوکارہ مائی سبھائی کے ڈیرہ بگٹی میں قتل کی خبریں غلط اور گمراہ کن نکلیں، گلوکارہ کا انتقال کئی دہائیاں قبل ہی ہو چکا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ مائی سبھائی کو بدھ کے روز ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے جس کے بعد متعدد ٹی وی چینلز اور دیگر میڈیا اداروں نے بھی اس خبر کو نشر اور شائع کیا۔ بعد میں سامنے آنے والی معلومات سے واضح ہوا کہ مائی سبھائی کے حالیہ قتل کا دعویٰ درست نہیں اور معروف لوک گلوکارہ دراصل کئی دہائیاں قبل انتقال کر چکی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں بھی مائی سبھائی کے قتل سے متعلق خبروں کی تردید کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ان خبروں کو ’غلط اور گمراہ کن‘ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیرہ بگٹی میں مائی سبھائی کے قتل کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ یوں سوشل میڈیا سے شروع ہونے والا دعویٰ بعد ازاں مین اسٹریم میڈیا تک پہنچا مگر سرکاری وضاحت کے بعد یہ خبر غلط ثابت ہو گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل