Friday, September 04, 2026
 

سرفراز اور عمر گل کو ہٹائے جانے پر راشد لطیف نے عاقب جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 



سابق کپتان راشد لطیف نے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ہٹائے جانے پر عاقب جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راشد لطیف نے عاقب جاوید کا ایک بیان شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کپتان کو کچھ مخصوص پلیئرز کو ڈراپ کرنے کے لیے کئی بار پیغامات بھیجے لیکن ہمارے پیغام پر عمل نہیں ہوا جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ راشد لطیف نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر ٹیم کو ’ریموٹ کنٹرول‘ کے ذریعے چلانا تھا تو سرفراز احمد اور عمر گل کو ٹیم کے ساتھ کیوں بھیجا گیا؟ انہوں نے مزید سوال کیا کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے سلیکشن کے اختیارات واپس لینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ سابق کپتان نے کہا کہ اگر کپتان بابر اعظم ٹیم انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے تو انہیں کپتانی سے ہٹایا جائے، سرفراز احمد اور عمر گل کو واپس بھیجنے کی وجہ کیا تھی؟ انہوں نے آخر میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا اگلا نشانہ اب کپتان بابر اعظم بننے والے ہیں؟ https://x.com/iRashidLatif68/status/2095707300975780175?s=20

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل