Saturday, September 05, 2026
 

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل

 



کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی 5 اور 6 ستمبر کو مکمل طور پر کوئٹہ تک نہیں آئے گی۔ دونوں روز ٹرین کی سروس جیکب آباد تک محدود رہے گی حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام ہے۔ ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل