Loading
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس چھوٹا بخاری کی رہائشی عمارت میں بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ایس ایس پی کی رشتے دار خاتون، موقع پر موجود اہلکاروں کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے اور اس کی سفارشات پر بہن بھائی پر تشدد کرنے اور اختیارات استعمال کرنے والی ایس ایس پی کی رشتے دار خاتون پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس سے پہلے ایس ایس پی کی رشتہ دار نے متاثرہ بہن، بھائی اور والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم ڈی آئی جی کی تحقیقات میں متاثرہ خاتون نور العین اور ان کا بھائی بے قصور ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری کی رشتے دار خاتون نے متاثرہ لڑکی کو ڈمبل سے مارا تھا۔
ڈی آئی جی نے نور العین کے خلاف درج مقدمے کو بی کلاس کرنے کی سفارش کی تھی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بااثر خاتون نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں تشدد کیا تھا جبکہ سادہ لباس پولیس اہلکار نے رائفل کے بٹ سے سی سی ٹی وی کیمرہ بھی توڑ دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل