Saturday, September 05, 2026
 

ذہنی معذور خاتون پر جنسی حملہ کرنے والے اوباش لڑکے کو آوارہ کتوں نے سبق سکھا دیا

 



بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر کوئم بتور میں انسانیت کو شرما دینے والے واقعے کے دوران بے زبان جانوروں نے فرض شناسی کی انوکھی مثال قائم کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نشے میں دھت میں 16 سالہ لڑکا 30 سالہ ذہنی معذور خاتون کو سرعام جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا اور وہ خاتون مدد کے لیے چیخ رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا وحشیانہ انداز میں خاتون پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اسی دوران وہاں موجود آوارہ کتوں کا ایک جھنڈ خاتون کی مدد کو پہنچتا ہے۔ ایک کتا مسلسل بھونکتے ہوئے اور اپنے پنجوں سے لڑکے کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اس پر جھپٹ پڑتا ہیے۔ کتوں کے اس اچانک اور شدید ردعمل سے خوفزدہ ہو کر لڑکا خاتون کو چھوڑ کر وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر جووینائل ہوم (اصلاحی مرکز) منتقل کر دیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ لڑکے نے اس گھناؤنی حرکت سے کچھ دیر قبل ایک قریبی دکان کو بھی آگ لگائی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان آوارہ کتوں کو حقیقی ہیرو قرار دیا اور جانور کی وفاداری کی تعریف کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل