Saturday, September 05, 2026
 

بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کا محبت کا منفرد اظہار، ایک دوسرے کی لکھائی میں ٹیٹو بنوا لیے

 



بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ و ماڈل سمرین کور نے اپنے رشتے کو مزید خاص بناتے ہوئے ایک دوسرے کی لکھائی میں ٹیٹو بنوالیے۔ دونوں نے روایتی طور پر اپنے اپنے نام کے ابتدائی حروف  کو ایک دوسرے کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر  میں بازو پر مستقل طور پر نقش کروایا۔ ارشدیپ سنگھ  نے بازو پر سمرین کی لکھائی میں ’’SK‘‘ جبکہ سمرین کور نے ارشدیپ کی لکھائی میں ’’AS‘‘ کا ٹیٹو بنوایا جس کے ساتھ ایک باریک لائن سے بنا چھوٹا سا سرخ رنگ میں دل بھی بنا ہوا ہے۔ Arshdeep and Samreen tattooed each other's name on their arm. ???? pic.twitter.com/XsD1YQhp5g — Arshdeep Singh (@ArshdeepSi84848) September 5, 2026 یہ ٹیٹو بنگلورو کے ’ایلینز ٹیٹو‘ اسٹوڈیو میں بنائے گئے جہاں سمرین نے اسی موقع پر اپنی پیدائش کے پھول کا ٹیٹو بھی بنوایا۔ ارشدیپ اور سمرین کے تعلق کی خبریں آئی پی ایل 2026 کے دوران سامنے آئی تھیں۔ دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رشتے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ بعد ازاں ارشدیپ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سمرین کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کر دی تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل