Loading
اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں پولیس ذرائع نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ارشمہ نے مبینہ طور پر پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ وہ احمد ہاسٹل کے فلیٹ نمبر 203 میں اکیلی رہائش پذیر تھیں اور کچھ عرصہ قبل ہی فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔
خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ جسمانی نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکرو بیوٹیشن ارشمہ کی لاش چند روز قبل گھر کے اندر سے برآمد ہوئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل