Loading
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا اور شوہر شدید زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے کار سوار کو گرفتار کرکے کار کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ساحل کے علاقے ڈی ایچ او فیز 8 خیابان ذوالفقار بینک الحبیب کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ان کا شوہر اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 38 سالہ معراج بی بی زوجہ عمیر کے نام سے ہوئی۔
زخمیوں کی شناخت 40 سالہ عمیر غلام قادر اور بیٹے کی 10 سالہ محمد عون عمیر کے نام سے ہوئی۔
ہیڈ محرر عرفان نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے کار قبضے میں لے لی ہے، گرفتار ملزم اپنا نام زین بتا رہا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل