Monday, September 07, 2026
 

پاکستان ریلویز میں حادثات معمول بن گئے، مسافر خوار

 



پاکستان ریلویز میں آئے روز پیش آنے والے حادثات نے مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں، جبکہ مسلسل تاخیر سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران صرف یوسف والا کے قریب 5 مال بردارگاڑیاں پٹڑی سے اترچکی ہیں۔ ریلوے ٹریکس اور بوگیاں اس قدر خستہ حالی کا شکار ہیں کہ یارڈ سے نکلتے ہی گاڑیاں حادثے کاشکار ہو جاتی ہیں۔ ذرائع کا انکشاف ہے کہ سو فیصدفٹنس کے بغیر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور حادثے کی صورت میں ساراملبہ نچلے ملازمین پر ڈال دیاجاتا ہے۔ دوسری جانب ترجمان ریلوے نے موقف اپنایاہے کہ 8 ماہ میں 25 ہزارآپریشنزکے دوران صرف 15 معمولی واقعات ہوئے، جن کی شرح 0.2 فیصد بنتی ہے، جبکہ ریلوے سسٹم کی آپ گریڈیشن کاکام جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل