Monday, September 07, 2026
 

پسند کی شادی کا انجام؛ شکی شوہر نے ناجائز تعلقات پر بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

 



بھارت میں گھریلو تنازع نے ایک ہولناک رخ اختیار کرلیا جہاں بیوی پر مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کا شک کرنے والے شوہر نے اسے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پیش آیا جہاں ایک مکان سے بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس گھر کے دروازے پر لگے تالے کو توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تلاشی لینے پر خاتون خانہ کی لاش کے ٹکڑے گھر کے مختلف حصوں سے مل گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کا سر ایک سیاہ پلاسٹک بیگ میں لپٹا ہوا فریج سے برآمد ہوا جبکہ جسم کے دیگر حصے دوسرے کمرے اور گلی سے مل گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے خون آلود تیز دھار آلہ بھی قبضے میں لے لیا ہے جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جارہا ہے۔ گھر سے شراب کی خالی بوتلیں بھی ملیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق 30 سالہ ٹیکسی ڈرائیور رامانوجن گوسوامی نے 3 ستمبر کی صبح اپنی 25 سالہ اہلیہ ریا تالوکدار کو قتل کیا تھا۔ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ اس دن دونوں میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا اور گھر سے چیخنے کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔ اہل محلہ نے مزید بتایا کہ اس کے اگلے ہی مکان کے دروازے پر تالا لگا دیکھا تھا اور جب گھر سے بدبو آئی تو پڑوسیوں کو صورتحال پر مزید شبہ ہوا۔ اس سے قبل پولیس ملزم کی تلاش شروع کرتی وہ خود تھانے پہنچ گیا اور گرفتاری دیدی۔ پولیس نے ملزم کا اعترافی بیان قلم بند کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش بتادیا کہ قتل کرنے کے وقت وہ نشے میں تھا اور اسے نشے اترنے میں پتا چلا کہ اس نے کیا جرم کردیا ہے۔ اس لیے ڈر کر فرار ہوگیا تھا۔   ملزم نے بتایا کہ مقتولہ ریا تالوکدار ایک بوتیک میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں شادی سے کئی برس پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے جب کہ شادی گزشتہ برس ہی ہوئی تھی۔ مقتولہ ریا کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے مبینہ طور پر گھریلو تشدد میں ملوث ہونے کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آچکے تھے اور رواں برس گوسوامی تقریباً تین ماہ بحالی مرکز میں بھی رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور شواہد ضائع کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ کل اُسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل