Tuesday, September 08, 2026
 

ہندو یاتریوں کا مرد اسٹاف کو ہٹانے کے معاملے پر ایفل ٹاور کے عملے نے احتجاجاً ایفل ٹاور بند کر دیا

 



ہندوؤں کے مذہبی وفد کے دورے کے دوران خواتین ملازمین کو کام کی جگہ سے ہٹانے کے معاملے پر عملے کے احتجاج کے باعث دنیا کے معروف ایفل ٹاور کو بند کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہندو مذہبی تنظیم بی اے پی ایس سے وابستہ تقریباً 100 افراد کے وفد نے ہفتے کے روز ایفل ٹاور کا دورہ کیا اس دوران خواتین ملازمین کو اپنی جگہوں سے ہٹنے اور وہاں مرد ملازمین کو تعینات کرنے کے لیے کہا گیا۔ ملازمین کی یونین کی نمائندہ ڈائن ڈیوائن نے بتایا کہ واقعے پر خواتین ملازمین کو شدید بے عزتی محسوس ہوئی جبکہ انتظامیہ نے بعد ازاں عملے سے معذرت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد ملازمین نے انتظامیہ سے بات چیت اور آئندہ خواتین کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے احتجاج کیا۔ ایفل ٹاور چلانے والی کمپنی ایس ای ٹی ای نے تصدیق کی ہے کہ مذہبی وفد نے دورے کے دوران خواتین سے میل جول محدود رکھنے کی درخواست کی تھی۔ احتجاج کے باعث ایفل ٹاور کی معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور سیاحوں کے لیے اس کی بندش کا اعلان کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل