Loading
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو صوبہ بنانے سے متعلق پنجاب اسمبلی کی پرانی قراردادیں اب عملی حیثیت کھو چکی ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قراردادیں تقریباً 10 سال قبل منظور کی گئی تھیں جو کہ پرانی ہو چکی ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں یہ قراردادیں اب موثر نہیں ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کسی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے تک کسی قرارداد پر عملدرآمد نہ ہو تو نئی اسمبلی کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ معاملے پر دوبارہ قرارداد منظور کرے یا نہ کرے۔
اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کے سوال پر مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے آخری وارننگ مل چکی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں جو منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت ہوں
ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث پر ان کے مطابق صوبوں سے متعلق بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے کیونکہ یہی اس کے لیے مناسب فورم ہے۔
محسن نقوی کے بیانات سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو نہیں روکا، وہ اپنی ذاتی رائے دینے میں آزاد ہیں۔ تاہم عوامی ریفرنڈم بھی آئین اور پارلیمنٹ کی منظوری سے ہی مشروط ہے نہ کہ کسی وزیر کے بیان سے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل