Loading
بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستانی میوزک اسٹار عاطف اسلم کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک قرار دیا ہے۔
انوو جین نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ رواں سال نیپال میں میوزک ٹور کے دوران انہیں عاطف اسلم کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا موقع ملا مگر انہیں اصل سرپرائز کنسرٹ کے بعد ملا۔
انوو کے مطابق عاطف اسلم نے انہیں اور چند دیگر افراد کو باربی کیو ڈنر پر مدعو کیا جہاں عام سی محفل دیکھتے ہی دیکھتے رات گئے تک جاری رہنے والے میوزک سیشن میں تبدیل ہو گئی۔
انوو جین اس یادگار رات کے حوالے سے اپریل میں بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کر چکے ہیں جس میں وہ عاطف اسلم کے ہمراہ نظر آئے تھے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ تصویر رات 3 بجے لی گئی اور عاطف اسلم اور ان کے بینڈ نے سادہ سے باربی کیو ڈنر کو تقریباً ڈھائی گھنٹے طویل جیم سیشن میں تبدیل کر دیا تھا، جس سے وہاں موجود تقریباً 20 افراد محظوظ ہوئے۔
بھارتی گلوکار نے عاطف اسلم کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سے چند قدم کے فاصلے پر بیٹھ کر گاتے دیکھنا ان کی زندگی کے حیران کن تجربات میں سے ایک تھا۔
واضح رہے کہ دونوں گلوکاروں نے اس سے قبل کٹھمنڈو، نیپال میں منعقدہ کنسرٹ میں ایک ساتھ پرفارم کیا تھا جس کے بعد یہ خصوصی میوزیکل محفل منعقد ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل