Tuesday, September 08, 2026
 

غزہ کے حق میں بات کرنے پر اسرائیلی یونیورسٹیوں سے 100 فلسطینی معطل

 



اسرائیلی جامعات میں غزہ سے متعلق اظہارِ رائے پر 100 سے زائد فلسطینی طلبا کے خلاف کارروائیاں؛ 20 کو مستقل اخراج یا طویل معطلی کا سامنا اسرائیلی عرب اقلیت کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم عدالہ کی 7 ستمبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی تقریباً 40 جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فلسطینوں کے حق میں بات کرنے پر  132 فلسطینی طلبا  کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔  20 طلبا کو مستقل طور پر یونیورسٹی سے نکالا گیا جبکہ کچھ کو 1 سے 5 سال تک معطل کیا گیا۔ 80 سے زائد کیسز میں طلبا کو سماعت سے پہلے ہی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ کارروائی کی وجوہات میں غزہ کی جنگ پر تنقید، فلسطینی پرچم یا لفظ “فلسطین” استعمال کرنا، غزہ کے لیے دعا، خبر شیئر کرنا، حتیٰ کہ بعض معاملات میں صرف کسی پوسٹ کو لائک کرنا بھی شامل تھا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل