Tuesday, September 08, 2026
 

علی پور: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے اغوا کی کوشش، فائرنگ سے شہری جاں بحق، خواتین سمیت3افراد زخمی

 



پنجاب کے ضلع علی پور میں جتوئی میں مسلح افراد نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی شبانہ کے گھر دھاوا بول کر اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ پولیس کے مطابق بستی ڈینہ کے رہائشی احمد رضا نے شبانہ سے پسند کی شادی کی تھی، اصغر اور امجد نے 10 سے زائد مسلح ساتھیوں کے ہمراہ شبانہ کے گھر دھاوا بول دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے عبدالحکیم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل