Tuesday, September 08, 2026
 

سندھ ایک ہے ایک ہی رہے گا، قرارداد پارلیمنٹ، ایون صدر و وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال

 



سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد ایوان صدر، وزیراعظم سیکریٹریٹ، سینیٹ اور  قومی اسمبلی کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں دو ٹوک اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد کا مسودہ ارسال کیا گیا اور قواعد کے تحت متعلقہ وفاقی ادارے سندھ اسمبلی کی قرارداد پر عمل درآمد کے پابند ہیں، سندھ اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد پر متعلقہ حکام 30 دن میں جواب دینے کے بھی پابند ہیں۔ اسی طرح قرارداد پر عمل درآمد نہ ہونے، جواب نہ آنے پر تحریک استحقاق پیش کی جاسکتی ہے، سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی متعلقہ حکام کو طلب اور وارنٹ گرفتاری کا حکم دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ سندھ اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے قرارداد کا مسودہ صدر اور زیراعظم کے پرنسپل سیکریٹریز کو ارسال کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی نے سندھ کی وحدت اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کا دوٹوک اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت، پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں سے سندھ کی جغرافیائی سالمیت کا احترام کرے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا موجودہ حدود تبدیل کرنے کی کسی بھی تجویز سے گریز کیا جائے، سندھ کی وحدت اور جغرافیائی سالمیت پارٹی سیاست سے بالاتر ہے۔ سندھ اسمبلی کی قرارداد میں وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں پر سندھ کے عوام کی جمہوری رائے کا احترام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل