Wednesday, September 09, 2026
 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کو سخت جواب دینے کا عندیہ دے دیا

 



سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور حوثی حملوں پر غور کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مملکت اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔ کابینہ اجلاس میں بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں اور بین الاقوامی بحری نقل و حرکت کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں زخمیوں کو اعلیٰ ترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ فلسطین کے معاملے پر عرب مشترکہ کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے القدس اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کی مخالفت کی گئی۔ سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت کا بھی خیرمقدم کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل