Loading
پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا پر پابندی عائد کرنے کے برطانوی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری دو ریاستی حل کے حصول اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
یہ پڑھیں : برطانیہ نے اسرائیل کے یہودی آبادکاری منصوبے کو غیرقانونی قرار دیدیا؛ سخت پابندیوں کا اعلان
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کیا، یہ اقدامات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی کارروائیوں کو مسترد کرنے کا واضح اور دوٹوک پیغام دیں گے کیوں کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار، آزاد اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، فلسطینی ریاست 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل