Wednesday, September 09, 2026
 

ایران سچ منظرعام پر لے آیا؛ قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو وائرل کردی

 



امریکا کی جانب سے اپنی آبدوز پکڑے جانے سے انکار پر ایرانی پاسداران انقلاب نے ویڈیو جاری کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکا کی آبدوز کو آبنائے ہرمز سے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا تھا کہ یہ آبدوز بغیر پائلٹ سے چلنے والی تھی اور جاسوسی کے لیے آبنائے ہرمز میں چھوڑی گئی تھی۔ ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر گرفت اب بھی مضبوط ہے اور کسی کو بغیر اجازت گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ امریکی آبدوز کو قبضے میں لینے کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب کے اہلکار اسے اپنے ساتھ لے گئے جہاں مکمل تلاشی لی گئی۔ امریکی فوج نے اپنی آبدوز پکڑے جانے کے بعد جاری بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دعوے کو مسترد کردیا تھا۔  جس پر پاسداران انقلاب نے قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ جس میں قرآن کی وہ آیت بھی شامل کی گئی جس میں فتح کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔  https://www.facebook.com/IranIntlEnglish/videos/iran-says-it-captured-us-underwater-drone-near-hormuz/3723460921125480/  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل