Wednesday, September 09, 2026
 

سندھ بار کونسل کا آج یوم یکجہتی سندھ منانے کا اعلان، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا

 



سندھ بار کونسل کی تمام تنظیموں نے آج 10 ستمبر کو یوم یکجہتی سندھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بار کونسل کی جانب سے سندھ کی تمام بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی موجودگی میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 ستمبر 2026 بروز جمعرات کو صوبہ سندھ بھر میں "یوم یکجہتی سندھ" کے طور پر منایا جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین وکلاء کو مطلع کیا ہے کہ سندھ بار کونسل اور صوبہ سندھ کی تمام بار ایسوسی ایشنز بشمول سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کراچی کے 5 ستمبر 2026 کے فیصلے کے مطابق جمعرات 10 ستمبر 2026 کو " یوم یکجہتی سندھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وکلا برادری جمعرات 10 ستمبر 2026 کو کسی بھی عدالتی کارروائی کے سامنے پیش نہ ہو کر یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرے گی۔ اعلامیے میں تمام وکلاء سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ فیصلے پر عمل کریں اور مذکورہ تاریخ پر عدالتی کارروائی میں حاضر ہونے سے گریز کریں۔ دریں اثناء مذکورہ قرارداد کی تعمیل میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی 10ستمبر 2026 بروز جمعرات عدالتوں اور عدالتی کارروائیوں کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل