Thursday, September 10, 2026
 

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا

 



این سی سی آئی اے نے نوٹس دے کر دو کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ ادارے کو بھی دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان کل این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوں گے جہاں این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو پیر کے روز نوٹس جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق جمعے کو این سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے۔ دونوں کھلاڑیوں سے ان کے فون ان لاک کروائے جائیں گے اور انگلینڈ دورے کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش ہو گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل