Thursday, September 10, 2026
 

احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 



انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور توڑ پھوڑ  پر 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے مقدمہ نمبر 714 تھانہ مارگلہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو کہ جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیے۔ جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان، اقبال آفریدی، مینا خان، ڈاکٹر امجد، شفیع جان  شامل ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ شاہراہ دستور احتجاج؛ گرفتار چار کارکنان کو شناخت کے لیے اڈیالہ بھیجنے کا حکم دریں اثنا 15 فروری کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے شاہراہ دستور پر احتجاج کے معاملے میں پولیس کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس نے شناخت پریڈ کے لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل