Loading
دبئی میں ایک تقریب کے دوران آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کا افتتاح کردیا گیا، تقریب میں کرکٹ لیجنڈز بریٹ لی اور شعیب اختر بھی موجود تھے۔
دبئی میں ہونے والی تقریب میں نمایاں شخصیات بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر آئی ایل ٹی 20 چیئرمین خالد الزرونی اور لیگ کمشنر، آئی سی سی ڈائریکٹر ایسوسی ایٹس اور ای سی بی کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی۔
انھوں نے خاص طور پر اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹورنامنٹ نے خلیجی خطے میں کرکٹ کے فروغ اور وسعت میں کتنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب میں نیوزی لینڈ کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر سائمن ڈول کی میزبانی میں خصوصی پینل ڈسکشن بھی ہوئی جس میں کرکٹ، کھیل، کاروبار اور حکومت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شرکا نے خطے اور عالمی سطح پر کرکٹ کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور کھیل کے مستقبل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ سائمن ڈول نے بریٹ لی اور شعیب اختر کے ساتھ بھی ایک خصوصی پینل ڈسکشن کی میزبانی کی، دونوں لیجنڈز نے متحدہ عرب امارات اور خطے کی کرکٹ پر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے بڑھتے ہوئے اثرات پر گفتگو کی۔
دونوں سابق فاسٹ بولرز نے اپنے کھیل کے دنوں کی یادیں تازہ کیں اور ساتھ اس دور کے دلچسپ واقعات شیئر کیے جب وہ اپنی برق رفتار بولنگ کے ذریعے کرکٹ کی دنیا پر راج کرتے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل