Thursday, September 10, 2026
 

لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

 



اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال نے بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ لامین یامال نے یہ اعزاز فائنورڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے میچ میں حاصل کیا، جس میں بارسلونا نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے 71ویں منٹ میں بارسلونا کے مستقل کپتان رافینیا کو میدان سے باہر بلایا گیا تو انہوں نے لامین یامال کو ذمہ داری دی۔ لامین یامال نے 19 سال اور 58 دن کی عمر میں کپتانی سنبھال کر بویان کرکیچ کا ریکارڈ توڑ دیا، جو 2010 میں 20 سال کی عمر میں بارسلونا کے کپتان بنے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل