Thursday, September 10, 2026
 

ڈوین جانسن نے 22 کلو وزن کیسے اور کیوں کم کیا؟ اداکار نے راز بتا دیا

 



ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن نے اپنی نئی فلم ’لیزرڈ میوزک‘ کے کردار کے لیے ایک سال کے دوران تقریباً 22 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتادی۔ 54 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ٹریننگ، خوراک اور جسمانی فٹنس سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے کوئی انتہائی طریقہ اختیار نہیں کیا بلکہ پورے ایک سال میں تقریباً 50 پاؤنڈ وزن کم کیا۔ ڈوین جانسن کے مطابق ان کا موجودہ وزن تقریباً 105 سے 106 کلوگرام کے درمیان ہے اور اس وزن پر بھی وہ اپنی طاقت، برداشت اور کارڈیو فٹنس سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے عمل میں احتیاط اور حکمت عملی کو ترجیح دی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی خوراک ہفتے کے مختلف دنوں میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ ٹانگوں کی ورزش کے دو دن اور اتوار کو وہ تقریباً 450 گرام کاربوہائیڈریٹس لیتے ہیں، جبکہ دیگر دنوں میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار 250 سے 300 گرام تک رکھتے ہیں۔         View this post on Instagram                       کم کاربوہائیڈریٹس والی خوراک کے باعث بعض دنوں میں پٹھوں کی بھرپور شکل میں معمولی فرق آتا ہے، جسے وہ ورزش سے پہلے رائس کیکس، شہد اور تھوڑے سے نمک کے ذریعے متوازن کرتے ہیں۔ ’لیزرڈ میوزک‘ بینے سفدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فینٹسی ایڈونچر فلم ہے، جو ڈینیئل پنک واٹر کی اسی نام کی کتاب پر مبنی ہے۔ فلم میں ڈوین جانسن کے ساتھ تھیو کلارک لیبر، ٹم ہائیڈیکر، ایلیسیا سلورسٹون اور ریجینا ہال بھی شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو رات گئے ایک پراسرار نشریات دریافت کرتا ہے، جس میں چھپکلیوں کو ایک عجیب و غریب موسیقی بجاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ ڈوین جانسن نے اپنی ایک اور آنے والی فلم ’فری برڈ‘ کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں وہ لاس ویگاس کے ایک موٹر سائیکل اسٹنٹ مین کا کردار ادا کریں گے جو اپنی بیماری چھپا کر زندگی کا آخری بڑا اسٹنٹ کرنے کی تیاری کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل