Friday, September 11, 2026
 

امام الحق اور محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے نا اہل قرار

 



قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ نہ دینے پر محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جعمع کرانا لازمی ہوتی ہے۔ کھلاڑیوں کے محکموں کی طرف سے امام الحق اور محمد رضوان کی فٹنس ٹیسٹ رپورٹس پی سی بی کو نہیں ملیں جس کی وجہ سے وہ اب اپنی ٹیموں کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ پریزیڈنٹ ٹرافی کا آغاز کل سے پنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور پشاور میں ہو رہا ہے۔ امام الحق نے او جی ڈی سی ایل کے لیے بطور کپتان کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ کھیلنا تھا جبکہ شان مسعود کی عدم موجودگی میں محمد رضوان نے پہلے راونڈ میں سوئی گیس کی قیادت کرنی تھی۔ ایک طرف انکوائری دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ سے فراغت نے دونوں کرکٹرز کےمستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پی سی بی نے تمام کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے کم از کم پانچ پانچ میچز کھیلنا ضروری قرار دے رکھے ہیں۔ رضوان اور امام کے لیے اب سینٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل