Loading
خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کی جانب سے ترجمان حکومت پنجاب عظمیٰ بخاری کے حوالے سے بیان پر خواتین اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شفیع جان نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے کبھی خیبرپختونخوا کو دہشت گرد کہا جاتا ہے، کبھی جنگلی کہا جاتا ہے اگر جنگلی اتنے ہی اچھے لگتے ہیں تو عظمی بخاری کو بھیج دیں گے۔
شفیع جان کے بیان پر ایوان میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان کھڑی ہو کر احتجاج کرنے لگیں اور اس بیان کی شدید مذمت کی۔
رکن اسمبلی آمنہ سردار نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارے صوبے کی روایات ہیں کہ دشمن کہ بیٹی بھی ہو تو ان کی تذلیل نہیں کی جاتی، ہمارے صوبے کے وزرا معتبر ہیں ان سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ خواتین کے بارے میں ایسی زبان استعمال کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل