Loading
پاکستانی اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے زندگی کے بارے میں اپنی بدلتی سوچ پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب انہوں نے ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش چھوڑ کر اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ کرنا سیکھ لیا ہے۔
ایک نجی میگزین سے گفتگو کے دوران ثمر جعفری نے بتایا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے زندگی کی رفتار کچھ دھیمی کرنا اور اپنی ناکامیوں کو بھی قبول کرنا سیکھا۔
ان کے مطابق پہلے وہ چاہتے تھے کہ معاملات ان کی مرضی اور منصوبہ بندی کے مطابق چلیں، تاہم اب انہیں احساس ہوا ہے کہ ہر چیز انسان کے اختیار میں نہیں ہوتی۔
View this post on Instagram
ثمر جعفری کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی میں اللہ کے منصوبے پر یقین اور بھروسے نے اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد انہوں نے زندگی میں پیش آنے والی ناکامیوں کو بھی اپنے سفر کا حصہ سمجھنا شروع کر دیا ہے۔
اداکار کے مطابق ہر چیز کو کنٹرول کرنے کی خواہش چھوڑنے سے ان کا زندگی کو دیکھنے کا انداز تبدیل ہوا اور اب وہ معاملات کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ سکون اور قبولیت کے ساتھ لیتے ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل