Loading
ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد خاتون کے ساتھ زیادتی اور تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
کوٹ لکھپت پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی ردا نامی خاتون سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی، ملزم نے خاتون کو رات گئے ملتان چونگی سے مدینہ ٹاون گھر بلایا۔
ملزم شہریار بہانے سے باہر چلا گیا جبکہ گھر میں موجود دوسرے ملزم سہیل نے خاتون سے زیادتی کی، ملزم سہیل نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم شہریار کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل