Sunday, September 13, 2026
 

لاہور؛ زیریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق، والدین کی حالت تشویش ناک

 



لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق اور والدین کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ماہرین شبہ ظاہر کیا کہ سالن میں چھپکلی گری ہو۔ پولیس حکام کے مطابق ہربنس پورہ لاہور میں میاں بیوی اور ان کے دو بچوں نے رات کا بچا ہوا کھانا کھایا، جس کے بعد چاروں کی حالت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ طبی امداد کےدوران دونوں بچے دم توڑ گئے جبکہ والدین کی حالت تشویش ناک ہے، جاں بحق دونوں کی شناخت قدیر اور عاصمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فرانزک ماہرین کھانے کے شواہد جمع کر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، متاثرہ فیملی کے گزشتہ رات کا بنا سالن آلو گوبھی کھایا تھا۔ فرانزک ماہرین نے کہا کہ شبہ ہے کھانے میں چھپکلی گری ہو تاہم ماہرین کی تحقیقات جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل