Sunday, September 13, 2026
 

لاہور میں مختلف مقامات سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

 



شہر میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے دونوں کی لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کردیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقے شیش محل روڈ پر سڑک کنارے سے تقریباً 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ دوسرے واقعے میں کوٹ لکھپت ریلوے پھاٹک کے قریب فٹ پاتھ سے تقریباً 50 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی بھی نشے کا عادی تھا اور بظاہر ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔ دونوں افراد کی موقع پر شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کی قانونی کارروائی کے پیش نظر ایدھی رضاکاروں نے دونوں میتیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل