Saturday, October 24, 2026
 

انگلینڈ: بدترین پٹائی کے بعد مشہور باکسر پر پابندی عائد

 



انگلش پروفیشنل باکسر فابیو وارڈلی کو ان کے ہم وطن باکسر ڈینیئل ڈوبوا کے ہاتھوں بدترین مار پڑنے کے بعد باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ 31 سالہ وارڈلی نے گزشتہ ہفتے کے روز لندن کے او2 ایرینا میں ڈینیئل ڈوبوا کے خلاف دوبارہ مقابلے میں بری مار کھائی۔ یہ مقابلہ دوسرے راؤنڈ کے 2 منٹ اور 21 سیکنڈ بعد اس وقت ختم ہوا جب ان کے ٹرینر بین ڈیوسن نے مزید لڑائی روکنے کے لیے تولیہ رنگ میں پھینک دیا۔ فابیو وارڈلی کسی طرح پہلا راؤنڈ گزارنے میں کامیاب رہے لیکن دوسرے راؤنڈ میں ڈینیئل ڈوبوا نے مسلسل حملے کرکے انہیں بے بس کر دیا، جس کے بعد ان کے کارنر نے مقابلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ او2 ایرینا میں ہونے والے اس یکطرفہ مقابلے کے دوران مشرقی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے باکسر فابیو وارڈلی صرف چار مکے لگانے میں کامیاب ہو سکے۔ اس بھاری شکست کے بعد اب انہیں برٹش بورڈ آف باکسنگ کنٹرول کی جانب سے باکسنگ مقابلوں میں شرکت کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برطانوی باکسنگ بورڈ کے قواعد کے مطابق ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے شکست کھانے والے باکسر پر کم از کم 28 دن کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل