Monday, September 14, 2026
 

مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات

 



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں دلہن کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ مریم نواز کے خوبصورت اور منفرد لباس کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ ماہ نور صفدر کا نکاح فلور مل کے مالک جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا، تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بیٹی کے نکاح کیلئے مریم نواز نے سلور گرے، آف وائٹ اور آئیوری رنگوں پر مشتمل نفیس لباس کا انتخاب کیا، جسے پاکستانی برانڈ ’پرنیان بائے عائشہ‘ نے خصوصی طور پر تیار کیا۔ رپورٹ کے مطابق لباس میں استعمال ہونے والا شینٹیلی لیس فیبرک مریم نواز کیلئے ایک خاندانی یاد کی حیثیت رکھتا تھا، جسے نئی شکل دے کر بیٹی کے نکاح کیلئے خصوصی لباس کا حصہ بنایا گیا۔ را سلک اور لیس سے تیار کیے گئے اس لباس کو مروری، جامدانی، سوارووسکی اور اصلی جواہرات سے سجایا گیا تھا، جس نے اس کے روایتی اور شاہانہ انداز کو مزید نمایاں کر دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل