Monday, September 14, 2026
 

ایران میں امریکی جنگی طیارہ گرنے کے بعد بڑا ریسکیو آپریشن، نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

 



واشنگٹن: امریکی نشریاتی پروگرام 60 منٹس نے ایران میں مار گرائے گئے امریکی جنگی طیارے کے ایک اہلکار کی ڈرامائی بازیابی کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، جب امریکی ایف ففٹین ای طیارہ ایران کے اوپر مار گرایا گیا تھا۔ طیارے میں موجود دو رکنی عملے میں سے ایک اہلکار کو چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرلیا گیا، جبکہ دوسرے اہلکار ایران کے پہاڑی علاقے میں تقریباً 50 گھنٹے تک زخمی حالت میں موجود رہا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکار کو طیارے سے باہر نکلتے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد وہ ایرانی فورسز سے بچتے ہوئے پہاڑی علاقے میں چھپا رہا، جبکہ امریکی فوج نے اس کی تلاش اور بازیابی کے لیے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا۔ امریکی فضائیہ اور اسپیشل فورسز نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے بالآخر اسے 5 اپریل کو بازیاب کرلیا۔ 60 منٹس کے مطابق یہ امریکی فوج کی تاریخ کے انتہائی پیچیدہ اور خطرناک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں شامل تھا۔ بازیاب ہونے والے امریکی کرنل نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح زخمی حالت میں ایرانی علاقے میں دو دن تک زندہ رہا اور پھر امریکی امدادی ٹیم اس تک پہنچی۔ First on 60 Minutes: Newly declassified video shows the rescue of the U.S. Air Force pilot who was shot down over Iran in April. https://t.co/jGagMqLvCy pic.twitter.com/KxqUITvbAN — 60 Minutes (@60Minutes) September 14, 2026 اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنے سے ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی کارروائیوں اور اپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کیے گئے انتہائی پیچیدہ آپریشن کی نئی معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل