Loading
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
https://img.express.pk/media/videos/security-forces-balochistan-operation.mp4
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل