Loading
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سلمان ڈار کو پاکستان میں اپنے گورنمنٹ افیئرز کے سربراہ کے طور پر کو مقرر کر دیا ہے۔
سلمان ڈار نے لنکڈ اِن پر اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان میں ایپل کے گورنمنٹ افیئرز سے متعلق معاملات کی قیادت کریں گے اور ریگولیٹری اداروں، پالیسی سازوں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمپنی کے روابط کو سپورٹ کریں گے۔
https://www.linkedin.com/posts/salman-dar-7773aaa_im-happy-to-share-that-im-starting-a-new-activity-7505134185737674752--uTK?utm_source=li_share&utm_content=feedcontent&utm_medium=g_dt_web&utm_campaign=copy
یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت پاکستان بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ملک میں موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کی مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلی کے لیے راغب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے ایپل کو پاکستان میں آئی فون کی مقامی پیداوار شروع کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل