Monday, September 14, 2026
 

عالیہ بھٹ ہجوم میں پھنس گئیں،  سیکیورٹی گارڈ کی مداح کو دھکیلنے کی ویڈیو وائرل

 



بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’ڈونٹ بی شائی‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ایک مداح کو سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے پیچھے ہٹانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب سے باہر نکلتے وقت عالیہ بھٹ کے گرد مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ اسی دوران ایک مداح اداکارہ کے قریب پہنچنے کی کوشش کرتا ہے، بظاہر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا۔ عالیہ کے باڈی گارڈ نے مداح کو پیچھے کردیا، لیکن وہ دوبارہ اداکارہ کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار نے ایک مرتبہ پھر اسے روک دیا۔ اس دوران عالیہ بھٹ نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوانا جاری رکھیں اور ویڈیو میں ان کے چہرے پر کسی خاص ردعمل کا اظہار نظر نہیں آیا۔         View this post on Instagram                       واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے اور بعض صارفین نے سیکیورٹی گارڈ کے رویے کو ناپسند کیا۔ عالیہ بھٹ کی پروڈیوس کردہ ’ڈونٹ بی شائی‘ میں آروشی بجاج، پیوش کھٹی، بیانکا اروڑا اور انش دگل شامل ہیں۔ عالیہ اور ان کی بڑی بہن شاہین بھٹ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 25 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ اداکارہ کی آنے والی فلموں میں سنجے لیلا بھنسالی کی ’لو اینڈ وار‘ بھی شامل ہے، جس میں وہ شوہر رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ اداکاری کریں گی۔ فلم کی ریلیز 21 جنوری 2027 کو متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل