Monday, September 14, 2026
 

لاہور، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مرکزی مسلم لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے

 



لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے کارکنان نے شالیمار مین روڈ پر مہنگے پیٹرول کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ لاہور کے رہنما حمید الحسن گجر نے کہا کہ رات کی تاریکی میں حکومت نے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا ہے پیٹرول کی قیمت 380 روپے فی لیٹر تک پہنچنا حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کے نئے بم گرا رہی ہے پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ حمید الحسن گجر کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ گلی گلی اور نگر نگر عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائے گی اور مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل