Wednesday, September 16, 2026
 

’تم ہی میری پوری دنیا ہو‘، ماہرہ خان کا اپنے بیٹے اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام

 



پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بڑے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ 41 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی دوسری پرگننسی کا اعلان کیا، جس کے بعد انہیں شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات موصول ہو رہی ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ’ون اینڈ اونلی‘ قرار دیا، جس سے ماں بیٹے کے درمیان گہرے تعلق کی ایک بار پھر خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔ اذلان ماہرہ خان کی زندگی کے اہم مراحل میں ان کے ساتھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی دوسری شادی کے موقع پر بھی بیٹے نے اپنی والدہ کا بھرپور ساتھ دیا اور انہیں شادی کی تقریب میں ساتھ لے کر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب 41 سال کی عمر میں اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل